لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے معاملے کی صاف اور شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن گزشتہ روز لاہور کے سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیا دت کے لئے پہنچے تو وہاں پر اعلی حکام کی جانب سے عتزاز احسن کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اعتزاز احسن نے احسن اقبال کے بیٹے سے انکے والد کی تیمار داری کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی بعد ازاں اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے کیونکہ سیاست میں گالی کا کام نہیں ہوتا ہے بلکہ مفاہمت اور ڈائلاگ سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے ۔