اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ پٹرولیم ، ایف بی آراور اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا عائد کئے گئے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا، وزارت خزانہ پٹرولیم ، ایف بی آراور اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کیلئے اپنی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہ میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا ۔