• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف،اعتزاز نےسروسز اسپتال میں احسن اقبال عیادت کی

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ مرہم پٹی کر کے آئی سی یو سی پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر کے اسے آئی سی یو قرار دے دیا گیا جہاں ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، سینٹر اعتراز احسن،وزیر بلدیات منشااللہ بٹ سمیت دیگر افراد نے ان کی عیاد ت کی جن سے وزیر داخلہ نے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔ سابق وزیر اعظم کو پروفیسر ایاز محمود نے وفاقی وزیر داخلہ کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈاکٹروں نے احسن اقبال کے کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔ ڈا کٹر وں کے مطابق احسن اقبال کو کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد انہیں انفیکشن سے بچانا ہے۔
تازہ ترین