• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا سینٹرل جیل پشاور اور دماغی امراض کے اسپتال کا دورہ

چیف جسٹس کا سینٹرل جیل پشاور اور دماغی امراض کے اسپتال کا دورہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سینٹرل جیل پشاور اور ملحقہ دماغی امراض کے اسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے اسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال اور جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے سینٹرل جیل کے اندر اسپتال کی موجودگی پر سوال اٹھایا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور صفائی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

چیف جسٹس مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے نمونے بھی ساتھ لے گئے، انہوں نے چیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے انتظامات کو ناقص قرار دیا۔

چیف جسٹس نے جیل کے دورے کے دوران گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کو بھی جیل طلب کرلیا۔

حکام نے چیف جسٹس کو بتایا کہ جیل کی نئی عمارت تیار ہے، اگلے مہینے بعض قیدیوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین