میڈرڈ ( جنگ نیوز ) ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کا عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئرز بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ وہ میڈرڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں میں ہالینڈ کی کیکی برٹنز سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست کھاگئیں۔ عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے جمہوریہ چیک کرسٹینا پلسکووا کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ روس کی ماریہ شراپوا بھی لاسٹ ایٹ مرحلے تک رسائی میں کامیاب رہیں، انہوں نے فراس نے کرسٹینا ملاڈینووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔ جہموریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے بھی اس رائونڈ میں اپنی حریف اسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو ہرادیا۔ برطانیہ کی یوہانا کونٹا کا سفر امریکا کی برنرڈا پیرا نے ختم کردیا۔