پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ایف سی پی ایس پارٹ ٹو ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کرکے شعبہء ڈرماٹالوجی کا معائنہ کیا، ٹیم میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور مائیو ہسپتال لاہور کے ڈرماٹالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین،سی پی ایس پی ریجنل آئی ٹی منیجر ضیاء اللہ اور دیگر شامل ہیں، انسپکشن میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان، میڈیکل ڈائریکٹر پر وفیسر ڈاکٹر روح المقیم ، ایسوسی ایٹ ڈین کے ایم سی اور چیئرمین پیڈز پروفیسرڈاکٹر ارشاد احمد، چیئرمین ڈرماٹالوجی ڈاکٹر آزر رشید، ڈاکٹر صدف رؤف، ڈاکٹر عرفان اللہ، میڈیا اینڈ پروٹوکول منیجر فرہاد خان اوردیگر شامل تھے۔شعبہ کے سربراہ نے ٹیم کو یونٹ کی کارکردگی اورایف سی پی ایس فیکلٹی کے بارے میں آگاہ کیا ، اس سے قبل ایف سی پی ایس پارٹ ٹو ٹریننگ کی غرض سےڈاکٹروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھجوایاجاتا تھا جس سے ان کو رہائش اور معاشی مشکلات درپیش آتے تھے ،ڈرماٹالوجی یونٹ میں 2016ءمیں 46871اور 2017ءمیں44710مریض مستفید ہوئے۔