• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی خبر پر چیئرمین نیب کا نوٹس مایوس کن فعل ہے، مریم اورنگزیب

جعلی خبر پر چیئرمین نیب کا نوٹس مایوس کن فعل ہے، مریم اورنگزیب

لاہور ،ملتان(نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے،خلائی مخلوق وہی ہے جس نے وزرائے اعظم کو کئی دفعہ گھر بھیجا، صرف عوامی مینڈیٹ ہی کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے،اب پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے، 2018ء کا الیکشن گالم گلوچ اور جھوٹ پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا جس میں ن لیگ فتح حاصل کرے گی، بدھ کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی خبر پر چیئرمین نیب کا نوٹس مایوس کن فعل ہے،اس الزام کے حوالے سے سٹیٹ بنک اور ورلڈ بنک بھی تردید کر چکا ہے، نواز شریف کے ساتھ ہونے والا تماشا عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشا ہے ، شریف فیملی کے خلاف سیاسی انتقام کا کیس ہے،بعدازاں وزیراطلاعات نے مجیب الرحمان شامی سے بھی ملاقات کی ،جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے نیب کی جانب جاری وضاحتی بیان کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی وضاحت ناقابل قبول اور قانون و انصاف سے متصادم ہے ،غیر قانونی دبائو کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور چیئرمین نیب تشویشناک صورتحال کا نوٹس لیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیب نے ہندوستان پیسے بھجوانے کا بیان دیکر بلنڈر کر دیا ہے،اس سے ہماری بھارت میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔چیئرمین نیب بااصول ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے مستعفی ہو جائیں گے ۔جبکہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے نواز شریف پر جھوٹا الزام لگا کر ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کی ،اب چیئرمین نیب فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، نیب کا سب سے پہلے احتساب ہونا چاہیے۔انھوں نے کہ اکہ آنے والا وقت نواز شریف اور ان کی فیملی پر بہت سخت ہے اور میں مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تازہ ترین