اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی بروز پیر کو روس کے13 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے ، جہاں وہ عالمی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرینگے ،جس کے بعد وہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے،جہاں پروہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ،ذرئع کے مطابق فاضل چیف جسٹس کا یہ غیر ملکی دورہ 13 روز پر محیط ہوگا ،چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ قائمقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے ۔