اسلام آباد ( آن لائن ) چیف جسٹس نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس آج سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سرکاری گھروں کی الا ٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق از خود کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے معاملے پر چاروں صوبائی ایڈو وکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ سے جواب طلب کرلیا ہے ،عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔