• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا الزام، سندھ ہائی کورٹ کا درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری پر جعلی ڈگری کے الزام کے حوالے سے دائر درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ۔بدھ کو درخواست گذار عطا محمد چانہیو کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ نے عدالت میں موقف اختیا ر کیا کہ شازیہ مری نے شازیہ نامی لیاری کی لڑکی کے نام پر جاری ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی ۔عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ شازیہ مری کی ڈگری کے معا ملے پر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا لیکن سنایا نہیں۔ جس پردرخواست پر از سر نو سماعت ہو رہی ہے ۔
تازہ ترین