• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،اطالوی شہری ثناءچیمہ کی فرانزک رپورٹ میں قتل ثابت

گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں پسند کی شادی پر قتل ہونیوالی اٹالین نیشنل لڑکی کی فرانزک رپورٹ میں قتل ثابت ہوگیا۔پسندکی شادی پرثناءچیمہ کوگلاگھونٹ کرماراگیا،گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، کنجاہ کے علاقہ منگووال میں 26سالہ اٹالین اٹالین نیشنل لڑکی ثناء چیمہ کو اسکے والد غلام مصطفےٰ بھائی عدنان اور چچا مظہراقبال چیمہ نے پسند کی شادی پر گلا دبا کر قتل کرکے نعش گاؤں کے مقامی قبرستان میں دفن کردی تھی۔25 اپریل کو علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کرکے میڈیکل بورڈ نے فرانزک رپورٹ کے لئے اجزاء لاہور لیبارٹری بھجوائے تھے جس کی رپورٹ آگئی ہے۔
تازہ ترین