• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال کی اختتامی تقریب

لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال کی اختتامی تقریب اسلام آباد کلب میںمنعقد ہوئی۔ سعودی عرب کی ’اے‘ اور’بی‘ ٹیموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ لیثرر ڈپلومیٹک لیگ کی اختتامی تقریب اسلام آباد کلب میں ہوئی ، جس میں سوئیڈن کی سفیر انگرڈ جانسن، سفیر ناروے ایمبیسی ٹوری نیڈریڈو،سفیر ڈنمارک ایمبیسی رالف ھولمبو، ڈپٹی ہیڈ آف مشن برازیل رومولو نیوس، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سپین چوکی مسولی، بلگیریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کرم اوچھرو سمیت دیگر متعدد سفارت کاروں، سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنی شرکت کی۔

لیژر لیگز کے زیر اہتمام منعقدہ 8سفارت خانوں کی ٹیموں پر مشتمل ڈپلومیٹک لیگ تین ماہ جاری رہی جس میں سعودی عرب کی دو اے اور بی ٹیموں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی کے علاوہ خصوصی انعامات جبکہ ڈپلومیٹک لیگز میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو بھی سوینیئر پیش کئے۔

لیثر لیگز کے چیف ایگزیکٹو اسحاق شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود ٹرنک والا فیملی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے فروغ امن کے لئے کوشاں ہیں ،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانوں کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔

شریک ٹیموں کے آفیشلز کی حوصلہ افزائی کے باعث اس طرح کے ایونٹ کو تواتر کے ساتھ آرگنائز کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ مقررین نے لیژر لیگس کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس طرح کے ایونٹ کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا۔

تازہ ترین