• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کسی بھی معاشرے کو اس کے اصل رنگ میں دیکھنا ہو تو اس کا ادب اور اس کے روایتی کھیل دیکھ لیں۔ادب اور کھیل دونوں صدیوں کا کہا ہمیں سناتے اور دکھاتے ہیں۔زندہ معاشرے اپنے اس اثاثے کی ہمیشہ حفاظت کرتے ہیں۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ اور ہماری ثقافت

برصغیر پاک و ہند کی مختلف ریاستوں کو جب عظیم مغلوں نے ایک سلطنت کی شکل دی تو ایک مشترکہ تہذیب و تمدن نے جنم لیا جس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا۔کھیل کا کوئی مذہب نہیں ہوتا نہ ہندو نہ مسلمان، کھیل تو بس کھیل ہوتا ہے۔

پنجاب کی سرزمین میں صدیوں سے سب سے زیادہ معروف و مقبول کھیل کبڈی رہا ہے ۔ہر گاؤں میں نوجوانوں کا دل پسند کھیل کبڈی ہوا کرتا تھا۔اس کھیل میں طاقت و قوت کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ عقل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ اور ہماری ثقافت

آج کل اس کھیل کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے۔یہ کھیل پاکستان و ہند میں بہت مقبول اور ہر دلعزیز ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کھیل کشتی، کراٹے، اتھلیٹکس اور دوڑ کا مجموعہ ہوتا ہے۔سن2010 کے بعد اس کو بین القوامی شہرت ملی جب اس کا پہلا ورلڈ کپ کھیلا گیا جو بھارت نے جیتا۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ اور ہماری ثقافت

کبڈی پنجاب کی روایتی تہذیب و ثقافت کے رنگ میں رنگا ایک انتہائی دلچسپ کھیل ہے۔بد قسمتی سے پاکستان چند سالوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے حال ہی میںلاہور پاکستان سپر لیگ کا میزبان تھاجس میں کرکٹ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کر کے پاکستان میں کھیل کو نئی زندگی عطا کی۔ اب دو مئی سے زندہ دلان لاہور پاکستان سپر کبڈی لیگ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیر دل اور گجرات وارئیرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔آج فائنل میں گجرات وارئیرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 پوائنٹس حاصل کر کے اپنی مد مقابل فیصل آباد شیر دلز کو کافی مارجن سے شکست فاش دی۔فیصل آباد صرف 26 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ اور ہماری ثقافت

پاکستان بھر میں دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ کرکٹر کامران اکمل ،سلمان بٹ اور گلوکار جواد احمد بھی فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔پہلے ہالف میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور گجرات صرف ایک پوائنٹ سے فیصل آباد سے آگے تھی لیکن دوسرے ہالف میں گجرات نے بھرپور انداز میں کھیلتے ہوئے گجرات کو ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا۔

تحسین مین آف دی میچ جبکہ ناصر علی کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔پاکستان سپر کبڈی لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور پاکستان سے متعلق منفی تاثر کو زائل کر دیا۔

تازہ ترین