• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کیخلاف کراچی، لاہور اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن یکجا

پی ایچ ایف کیخلاف کراچی، لاہور اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن یکجا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف کراچی، بلوچستان اور لاہور ہاکی ایسوسی ایشن نے یکجاہوکر الزام لگایا ہے کہ پی ایچ ایف نے کلبوں کی اسکروٹنی کے نام پر من پسند لوگوں کو نوازنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جمعرات کو کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےسابق ہاکی اولمپئن اور کوچ دانش کلیم، کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین، بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرحیم درانی، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد نے کہا کہ من پسند نتائج کے لیئے ہاکی فیڈریشن ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کررہی ہے،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جارہا۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد اسلام آبادایسوسی ایشن کے سیکریٹری غیر قانونی طریقے سے منتخب ہوئے، پی ایچ ایف ا ب فیملی ہاکی فیڈریشن بن چکی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہاکی عالمی رینکنگ میں 20 ویں نمبر پر چلی جائے گی فیڈریشن کراچی ہاکی کے گراونڈ کو ایک بار پھر شادی ہال میں تبدیل کر کے مال بٹورنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس اور سرپرست اعلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ ہاکی میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین