• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ و گردونواح میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سٹی اور گردونواح کے علاقوں میں کئی ماہ سے پینے کے پانی کی قلت اور اکثر علاقوں میں نالیوں کا گندا پانی آنے سے موذی امراض پھیل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ پلازہ میں سٹی سیکرٹریٹ کی سالانہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے سٹی امیر مولوی جیلانی حمید اللہ نورزئی‘ عبدالجلیل بڑیچ‘ مولوی عبدالرشید‘ جمعہ خان زین اللہ نظریاتی‘ ملک صاحب خان درانی و دیگر نے بھی خطاب کیا حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ کوئٹہ میں نکاسی آب کیلئے پہلے دور حکومت میں بھی اربوں روپے خرچ ہوئے دیگر حکومتوں نے بھی اربوں فنڈز کو پینے کے پانی و نکاسی آب کیلئے خرچ کیا اور اب تک کوئٹہ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا کوئٹہ اور گردونواح کے تمام علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں اور پائپ لائنوں میں گٹروں نالیوں کا گندا بدبودار پانی آنے سے موذی امراض پھیل رے ہیں چیف جسٹس سپریم کورٹ کوئٹہ میں پینے کے پانی کی قلت اور اربوں روپے کے فنڈز کے خردبرد کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین