کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت تک ہوا سے 935میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی ہے ، اس کے علاوہ جولائی 2018تک 6مزید پاور منصوبوں کے ذریعے 300میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہوگی، ہم نے غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے ونڈ انرجی سے 2485اور شمسی توانائی سے 1550میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ، رواں مالی سال میں ورلڈ بنک سے مذاکرات کرکے سندھ سولر انرجی پاور پراجیکٹ کے تحت 105ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے سندھ میں سولر پی وی ٹیکنالوجی نصب کرنے کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے، منصوبہ آئندہ مالی سال میں شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے صوبہ میں شمسی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کاا عتماد مزید مضبوط ہوگا، منصوبہ کے تحت حیدر آباد اور کراچی میں گھروں کی چھتوں پر سولر پلانٹ نصب کئے جائیں گے،بجٹ تقریر میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سند ھ حکومت کے محکمہ توانائی نے رواں مالی سال میں مختلف بجلی کے منصوبہ بر وقت مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔