• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں دوڑ لگانے کے کئی مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن لندن میں منعقد کی گئی ایسی دلچسپ ریس جس میں نا صرف شرکاء لطف اندوز ہوتے نظر آئے بلکہ شائقین بھی محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔

لندن میں ہوئی انوکھی ریس کا انعقاد

برطانیہ میں انوکھی اور دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 40سے زائدخواتین اور مردوں نے عروسی لباس زیب تن کرکے 1638000 کا انعام حاصل کرنے کے لئے دوڑیں لگادی۔

ایک کلو میٹر تک دوڑنے کی اس منفرد ریس میں شریک جوڑوں کا مقصد کچھ اور نہیں بلکہ وہ انعام تھا جو سب سے تیز رفتار جوڑے کو ملنا تھا۔

شادی کے نت نئے لباس میں ریس لگانا مشکل تو تھا لیکن ایسا لگتا تھا کہ ان خواتین نے خاصی پریکٹس کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ یہ طویل ریس ہر سال موسم بہار میں منعقد کی جاتی ہے۔

تازہ ترین