• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت امریکا کو جواب کیوں نہیں دے رہی، شیریں مزاری

شیریں مزاری کا اعتراض کیا ہے؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نےنکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں پر حکومت کی خاموشی پر اسرار ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا نے ہمارے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے ، ہمارے سفارت کار 25 کلو میٹر سے باہر نہیں جا سکتے ، حکومت امریکا کو کیوں جواب نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکار لوگوں کو مارتے پھر رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت مکمل طور پر خاموش ہے۔

واضح رہے امریکامیں پاکستانی سفارت کاروں پرسفری پابندی عائد کر دی گئی ہے،پابندی کااطلاق سفارتکاروں اورانکےاہلخانہ پر بھی ہوگا۔

پاکستانی سفارت کاربغیراجازت چالیس کلومیٹر سےباہرنہیں جاسکیں گے،اجازت نامہ سفرسے5روزقبل لیناہوگا۔

تازہ ترین