• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سروسز اسپتال کا انتخاب کیا

 احسن اقبال نے عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سروسز اسپتال کا انتخاب کیا

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اُنہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ پیرکو گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ کرے گا، احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے سروسز اسپتال کا انتخاب کیا تاکہ عوام کا سرکاری اسپتالوں پر اعتماد بحال ہو۔

سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایا ز نے میڈیا کو بتایا کہ احسن اقبال کے زخم تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں، ان کے پیٹ میں انفیکشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، اگلے چند روز میں انہیں محدود ملاقاتوں کی اجازت بھی دیدی جائے گی جبکہ ڈسچارج کرنے کافیصلہ پیر کو 11 رکنی میڈیکل بورڈ کریگا ۔

احمد اقبال کا کہنا تھا کہ کل ڈاکٹرز ان کے والد کا معائنہ کریں گے، اب وہ کمرے میں چہل قدمی کر رہے ہیں، کل چیدہ چیدہ لوگوں سے ملاقات کی اجازت ملے گی۔

آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹرمجیب الرحمٰن نے سروسز اسپتال میں احسن اقبال کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔

تازہ ترین