وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے نوازشریف سے چیئرمین نیب کے استعفے کے مطالبے کی تائید کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ نیب انتقامی کارروائیاں کررہا ہے، ن لیگ کو نیب کی جانب سے ٹارگٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہور کی آواز پر 2018 میں کارکردگی کی بنیاد پر فتح ہوگی، دھرنوں، جلوسوں کا ملکی ترقی میں کوئی کردار نہیں ہے، عوام آنے والے الیکشن میں باتوں نہیں کارکردگی پر ووٹ دیں گے۔