• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ ، پہلا دن بارش سے متاثر

پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ ، پہلا دن بارش سے متاثر

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلادن شدید بارش کے سبب متاثر ہوگیا ،مسلسل بوندا باندی نے ٹاس تک نہ ہونے دی ۔

ڈبلن میں صبح سویرے بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور جاری رہا ،اسی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کےلئے میدان میں نہیں اترسکے ۔

اس دوران امپائرز کئی مرتبہ معائنے لیے آئے لیکن خراب موسم اور تیز بارش کے سبب انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

آئرلینڈ اور پاکستان کےد رمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوناتھا لیکن خراب موسم نے میچ کا آغاز ہی نہیں ہونے دیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ ، پہلا دن بارش سے متاثر

بارش رکنے پر گرائونڈ اسٹاف فیلڈ سے پانی نکالنے اور میچ کے جلد از جلد آغاز کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہے ،دوپہر میں بارش نے دوبارہ میدان کا رخ کیا تو امپائرز نے میدان میں جمع پانی کو دیکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کے قائدین کی باہمی مشاورت سے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے دوسرے دن 90 کے بجائے 98اوورز کا کھیل ہوگا ، ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 14مئی تک بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے ،دوسری طرف ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ گرائونڈ میں اترنے کےلئے بے تاب ہے جبکہ گرین شرٹس چاہتی ہے کہ انگلینڈ سے سیریز سے قبل بھرپور تیاری ممکن بنایا جائے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ ، پہلا دن بارش سے متاثر

پاکستان نے گزشتہ روز ہی فائنل الیون کا اعلان کردیا تھا ،سرفراز احمد کپتان ، اسد شفق ، اظہر علی ، حارث سہیل، بابر اعظم ،شاداب خان ،فہیم اشرف ، محمد عامر ، امام الحق،محمد عباس اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،سیریز کے اس میچ میں امام الحق اور فہیم اشرف اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے ۔

تازہ ترین