• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، ٹھکراٹھو کے رہائشی شخص کا بااثرافراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) ٹھکراٹھو کے رہائشی شخص کرم علی سومرو نے با اثر افرادکی زیادتیوں کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے افراد سے کاروبار کے لئے دو سال قبل تین لاکھ روپے قرض لیا تھا جو کہ سود سمیت چھ لاکھ روپے ادا کرچکا ہوں اور مذکورہ با اثر افراد اب بھی رقم طلب کررہے ہیں، انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین