چارسدہ (نمائندہ جنگ) چارسدہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا ۔چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دار العلوم عربیہ رجڑ میں جمعیت علمائے افغان کا اجلا س زیر صدارت صدر محسن الدین المعروف صاحب حق منعقد ہوا۔ اجلا س میں رمضان المبار ک کے روزے کے حوالے سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز نماز مغرب کے بعد جمعیت علمائے افغان کے زیر اہتمام شب التماس کا انعقاد کیا جائیگا اور شرعی شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ ہو گا۔ اجلاس میں مولانا مجید گل ، مولانا جمیل احمد ، پرو فیسر رحمت شاہ ، مولانثار اکوڑہ خٹک اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔