• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خضدار میں بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

خضدارمیں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اُلٹ گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد د ی جارہی ہے۔

تازہ ترین