چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی کراچی رجسٹری آمد کے موقع پر خاتون کا احتجاج، چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش میں سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار آرہے تھے تو متاثرہ لڑکی ام رباب ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے کراچی رجسٹری کے باہر چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کے سامنے آگئی۔
متاثرہ لڑکی ام رباب کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کومیرے گھر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا،مگر ہماری کوئی فریاد نہیں سنی گئی۔اس کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں۔