• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا سینٹرل جیل کا دورہ، مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی سینٹرل جیل کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے آبزرویشن میں چیف جسٹس نے کہاکہ دیگر صوبوں کی نسبت انتظامات بہت بہتر ہیں، جیل میں کھانے کے معیار اور علاج کی سہولیات بھی قابل اطمینان قرار دیدیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کا سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف جسٹس میں ثاقب نثار کچن، اسپتال، قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں گئے۔ جیل میں سزا یافتہ اور زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ قیدیوں نے بتایا کہ ہماری سزائیں پوری ہوچکیں مگر پھر بھی قید کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی سزا مکمل ہو چکی تو رہائی مل جائیگی۔ چیف جسٹس نے ایسے قیدی جن کی سزا مکمل ہوچکی انکی رپورٹ جیل حکام کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا اور خود بھی کھایا۔جسٹس فیصل عرب نے بھی کھانا کھا کر چیک کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینٹرل جیل کے انتظامات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔ دیگر صوبوں کی نسبت انتظامات بہت بہتر ہیں۔ کھانے کا معیار اور علاج کی سہولیات بھی قابل اطمینان ہیں۔ چیف جسٹس نے مجموعی طور پر سینٹرل جیل کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جیل انتظامات اچھے ہیں کسی بھی قیدی نے انتظامیہ کیخلاف شکایت نہیں کی۔
تازہ ترین