• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی میں ملنے والی سہولت یورپ کے اسپتالوں میں بھی نہیں، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ سکھر کو یورپ بنادیا ہے، میں نے این آئی سی وی ڈی اسپتال کی مثال دی تھی کہ اس جیسی اسپتال پاکستان میں نہیں ہے، ایسی سہولیات شاید یورپ میں بھی نہیں ہوں۔میں آج بھی کہتا ہوں کہ وہاں چھ مہینے کا وقت ملتا ہے اور ہزاروں ڈالر اخراجات آتے ہیں تب جا کر وہاں آپریشن ہوتا ہے، وہ ہی آپریشن این آئی سی وی ڈی سکھر میں مفت ہوتا ہے ، جو سہولیات وہاں دی جارہی ہیں وہاں سے کم سہولیات یہاں نہیں ہیں۔
تازہ ترین