• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سےنائٹ ریلوےکوچ سروس دوبارہ شروع کی جائے،عوامی حلقے

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)اصوبائی دارالحکومت سے ٹرین کےذریعے سندھ اور کراچی جانے والےمسافروں کو مشکلات کاسامناہے،صرف ایک ٹرین بولان میل ہزاروں مسافروں کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہے،نائٹ کوچ دوبارہ چلائی جائے،عوامی و سماجی حلقوں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے بذریعہ ٹرین کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں کو روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں،اور اس سے کہیں زیادہ تعدادکوچز اور دیگر ذرائع سے سفر کرنے پر مجبور ہے،بلوچستان کے ہزاروں طلبا و طالبات سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں،جبکہ علاج کی غرض سے بھی کثیر تعداد کراچی جاتی ہے،اسی طرح تاجر برادری کا بھی سندھ آنا جانا لگا رہتا ہے،ماضی میںکوئٹہ سے نائٹ کوچ کے نام سے ایک ٹرین چلا کرتی تھی،جسے عرصہ دراز سے بند کر دیا گیاہے،مذکورہ ٹرین سے عوام کو سہولت ا ور ریلوے کو منافع ہوتا تھا،لیکن جب سے ٹرین بند ہوئی ہےمسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے عوامی و سماجی نےوفا قی وزیرریلوے اور دیگر اعلی حکام سےاپیل کی ہے کہ کوئٹہ سے نائٹ کوچ سروس دوبارہ شروع کی جائے ،تاکہ مسافروں کو سہولت ہو۔
تازہ ترین