• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں صحت و تفریح کی سہولیات کی فراہمی ن لیگ کا کارنامہ ہے حنیف عباسی، راحت قدوسی

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی میں صحت اور تفریح کی سہولیات کی فراہمی ن لیگ کا کارنامہ ہے۔ فیملی پارک میں خواتین و بچیوںکو محفوظ ماحول دیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں حنیف عباسی اور پیر زادہ قدوسی نے یوسی31ڈھوک حکم داد میں لیگی رہنما حافظ صغیر احمدکے گھر میں ہونیوالے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق ناظم حاجی سعید اور چیئرمین یوسی31حاجی جمیل وائس چیئرمین ملک شفیق و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر حنیف عباسی اور پیر زادہ راحت قدوسی نے علاقہ معززین کی شکایات سنیں۔ بزرگ مسلم لیگی رہنماؤں نے علاقے میں پانی اور گیس کے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ حنیف عباسی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ پیر زادہ راحت قدوسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے پر لیگی رہنما حاجی صدیق، حاجی رجب، حاجی جاوید، ماسٹر کرامت ، شیر خان ، پایا فاروق، عاطف ، انور ، عامر، منیر قریشی، استاد آفتاب حیدر اور مرسلین بھائی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین