• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے پوچھ لیا تو نوازشریف کیا کہیں گے؟ رحمان ملک

اقوام متحدہ نے طلب کرلیا تو نوازشریف کیا کہیں گے؟ رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ بھارت اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشت گردی کراتا رہا ہے، نوازشریف نے یہ بیان دیا ہے تو اقوام متحدہ کے طلب کرنے پر وہ کیا کہیں گے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیڈلے کے سینڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا، اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی،اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا،اس لیے اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس کی سماعت بھارت کے عدم تعاون کی وجہ سے رکی، بھارتی پولیس کے افسر نے گواہی دی کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس را کی کارروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی حملے کی ساری کارروائی بھارت نے خود تیارکرائی، ممبئی حملے کی تیاری کے وقت بھارت سو نہیں رہا تھا، خود یہ معاملہ چلا رہا تھا۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میاں صاحب سے اپیل ہے کہ قوم پر رحم کریں، بیان پورا واپس لے لیں، میاں صاحب نے بہت صبر کے بعد آج کلبھوشن کے خلاف بیان دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ میاں صاحب اس پر غور کریں گے اور بیان واپس لیں گے، میاں صاحب اگر آپ نے تین سال بعد غلطی ماننی ہے تو آج ہی بیان واپس لے لیں۔

تازہ ترین