• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں زیرتعمیر اسپورٹس کمپلیکس جیسا دوسرا ملک میں کہیں نہیں،خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکھر بنایا جانے والے اسپورٹس کمپلیکس جیسی سہولت پورے پاکستان میں نہیں۔ اسپورٹس کمپلیکس میں 24گیمز ہونگے، فٹبال، ہاکی، والی بال، کرکٹ، اسکواش ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، سوئمنگ پول و دیگر گیمز ہوں گے۔ سکھر میں جدید طرز پر آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کرایا۔ وہ سکھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے بعد سکھر میں قومی اور بین الاقوامی بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوگا اور اس سے نہ صرف سکھر بلکہ سندھ بھرکے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ اربوں روپے کی لاگت سکھر ، روہڑی ، صالح پٹ، پنو عاقل میں کھیلوں کے مختلف میدان تعمیر کرائے جارہے ہیں ۔ 
تازہ ترین