گوہاٹی( نمائندہ خصوصی) سائوتھ ایشین گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں حصہ لینے والی نیپالی خواتین ٹیم ایک ہی خاندان پر مشتمل تھی، اس ٹیم میں شامل دوکھلاڑی ایلینا مہاراجن اور ایریکا مہاراجن آپس میں بہن ہیں۔ ان دونوں بہنوں کی نندنبیتا شیریتھا اس ٹیم میں تیسری کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایلینا اور نبیتا نے خواتین ڈبلز مقابلے میں برانز میڈل اپنے نام کیا، ان تینوں نے ایک ہی اسکول، ایک ہی کالج سے تعلیم مکمل کی اور اب ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔ نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے 23سالہ نبیتا نے کہا کہ ٹیبل ٹینس ہمارا فیملی گیم ہے۔ہماری سا س اور سسر بھی نیپال کے سابق قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمیں اس کھیل میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ میری سا س رشتے میں میری خالہ ہے۔