• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب حربے ناکام ہوئے تو غداری کی پرچی آ گئی، مریم نواز

سب حربے ناکام ہوئے تو غداری کی پرچی آ گئی، مریم نواز

بونیر (ایجنسیاں ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سب حربے ناکام ہوئے تو غداری کی پرچی آ گئی‘نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ‘ جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار یہاں برسوں سے یہی چلن ہے۔پیرکوبونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں ہونے والی دخل انداری کا ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بے خوفی سے قیادت کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟۔ نواز شریف اس دھرتی اور مٹی کا بیٹا ہے، اس کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ‘ کون ہے وہ محب وطن جس نے ججوں کے ساتھ بدسلوکی کی، شہریوں کو ڈالروں کے عوض امریکا کے حوالے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار یہاں برسوں سے یہی چلن ہے ‘ملک میں 2 دن سے ڈرامہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت پر رحم آتا ہے کیوں کہ انہوں نے پہلے کرپشن کا الزام لگا کر دیکھ لیا، تاحیات نا اہل کرکے بھی دیکھ لیا، مذہبی کارڈ بھی آزما کر دیکھ لیا لیکن وہ سب ڈرامے نہیں چلے تو اب اپنے ڈبے سے غداری کا کارڈ نکالا ہے۔

تازہ ترین