ایرانی خواتین و لڑکیوں کو سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دیا جائے: ملالہ یوسفزئی
پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایرانی خواتین اور بچیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے۔