• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

دبنگ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی لیکن اب بھارتی میڈیا میں شادی میں سلو میاں کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان کا سونم کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گےجبکہ فلم15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین