• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیگزینڈرز یوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو شکست دے کر مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیورف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی ڈومنگ تھائم کو سٹریٹ سیٹس میں6-4اور6-4سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
تازہ ترین