• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پریس کانفرنس نہیںپریس ٹاک کی ،سرکاری ٹی وی پرنشرنہیں کیاجاتا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اپنے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو احتساب عدالت پہنچے، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ جزا اور سزا اللہ دیتا ہے، انسان کے سزا دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی جوڈیشل کمپلکس آمد پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر کیوں نشر نہ کی گئی جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے پریس کانفرنس نہیں، پریس ٹاک کی تھی جسے سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جاتا۔
تازہ ترین