• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کسی سیاستدان کاکیس بندنہیں ہوا‘ڈی جی نیب سکھر

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر فیاض احمد قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستداں کے خلاف کیس بند نہیں ہوا‘این ٹی ایس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں‘جو ملزم جتنی کرپشن کریگااتنی ہی رقم واپس کرنا ہوگی‘ہر طبقے سے وابستہ لوگوں کو اپنی صفوں میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور کرپشن کے باعث جنم لینے والے شیاطین کا سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، نوجوان نسل والدین سے آئی فون اور دیگر قیمتی فرمائشیں ترک کرکے اپنے مستقبل کو تاریکی سے بچاسکتی ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں نیب سکھر کی جانب سے ””بد عنوانی آئندہ نسل کے لئے خطرہ“ کے عنوان سے منعقد ہ آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین