عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہےکہ خواہ وہ کرکٹ ہو یا سیاست کا میدان مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اِن کی زندگی کے کئی ایسے راز ہیں جن پر اب تک شاید ایک عام آدمی کے لیے پردہ ہی ہو مگر آج ایک ایسا رازان کا ہم آپ بتا رہے ہیں جو شاید ہی کم لو گ جانتے ہیں۔
اسی تناظر میں موجودہ دور میں کرکٹ کی دنیا میں نئے نئے انوکھے واقعات ہونا عام سی بات ہے جیسے کہ بائونسر کا سرپر لگنا یا 18 بال کا ایک اوورہونایا فلپ ہوپ جیسے واقعات کا جنم لینا۔
مگر خاص بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں چند ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کئی عرصے کرکٹ توکھیلی مگر ایک بھی نو بال نہیں کرائی تو آج آپ کو ہم چند ایسے ہی کھلاڑیوں کے بارے میں بتائینگے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔
1۔عمران خان
کرکٹ کیرئیر میں عمران خان نے کل 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے کھیلےمگر انہوں نے اپنے کیرئیرکے دوران ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔
2۔آئین بوتھم
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سر آئین بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچز اور 116 ون ڈے میچز کھیلےاور اس دوران انکی ایک بھی نوبال نہیں ہوئی۔
3۔ کپل دیو
انڈین کھلاڑی کپل دیو نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1978 سے کیا اور 1994 میں کیرئیر کا اختتام ہوا مگر اس دوران انہوں نے بھی واحد نوبال بھی نہیں کرائی۔
4۔ دینس لی لی
آسٹریلین کھلاڑی دینس لی لی کو بھی اپنے12 سالہ کیرئیر کے دوران ایک بھی نوبال نہ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔
5۔لانس گبس
ویسٹ اندیز سے تعلق رکھنے والے لانس گبس نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1958 میں کیا اور 1975 میں سری لنکا کے خلاف کھیل کر اختتام کیااور انہوں نے بھی اپنے اس 17 سالہ کیرئیر کے دوران واحد نوبال بھی نہیں کرائی۔