اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں، یہ امر انتہائی تشویشناک ہے اس سے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوتؐ کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں،انہوں نے کہا سیاستدان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں ملک کو بھی شدید نقصان کا اندیشہ ہے، اگر اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر مسلم لیگی نے کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔