کوئٹہ(نمائندہ جنگ) حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کے کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل شہیداور 4 اہلکار زخمی ہو گے،سیکور ٹی ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوئٹہ سے گرفتار ہو نے والے دہشت گرد نے دوران تفتیش انٹیلی جنس اداروں کو بتایا تھا کہ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ایئر پورٹ روڈ کے علاقے کلی الماس میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہے جس پرحساس اداروں نے سی ٹی ڈی۔ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی سر براہی میں بدھ کی شب کلی الماس میں آپریشن کرتے ہوئے ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گے جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلو چستان کا سربراہ سلیمان بادینی 2 خود کش حملہ آوروں سمیت مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میںآپریشن کے کمانڈر کرنل سہیل عابد بھی شہید ہو گئے جن کی میت اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق مارے جانے والا کالعدم تنظیم کا کمانڈر کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی جو ہزارہ برادری اور پو لیس پر حملوں میں ملوث تھا۔