• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کرسی پر بیٹھ کر رکوع وسجود کے لیے جھکتے وقت سارا وزن متاثرہ حصے پرپڑتاہے،ایسے میں کیاکروں ؟

کرسی پر بیٹھ کر رکوع وسجود کے لیے جھکتے وقت سارا وزن متاثرہ حصے پرپڑتاہے،ایسے میں کیاکروں ؟

تفہیم المسائل

سوال:میں Muscular Dystrophy(پٹھووں کا نقص)کی مریضہ ہوں ،اس بیماری کے سبب میں زمین پر بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتی ۔کبھی کبھار کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتی ہوں تو ایک رکعت بھی مکمل نہیں ہوتی کہ بازوؤں کا اوپری حصہ ،کندھے اور گھٹنے جواب دے دیتے ہیں ،کیونکہ کرسی پر بیٹھ کر رکوع وسجود کے لیے جھکتے وقت سارا وزن متاثرہ حصے پرپڑتاہے،ایسے میں کیاکروں ؟(مریم ،لالہ موسیٰ )

جواب:آپ نے لکھا ہے:کبھی کبھار کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتی ہوں تو ایک رکعت بھی مکمل نہیں ہوتی کہ بازوؤں کا اوپری حصہ کندھے اور گھٹنے جواب دے دیتے ہیں ،کرسی پر بیٹھ کر رکوع وسجود کے لیے جھکتے وقت سارا وزن متاثرہ حصے پر پڑتا ہے ،ایسے میں کیا کروں؟اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرسی پر بیٹھنا آپ کے لیے تکلیف کا باعث نہیں ہے ، بلکہ رکوع وسجود کے لیے جھکنا باعث تکلیف ہے،اس سے بچنے کی صورت یہ ہے کہ آپ سر کو معمولی مقدار جھکا کر رکوع کریں اور سجدے کے لیے رکوع سے تھوڑا زیادہ سر جھکائیں ، کیونکہ آپ کی نماز اشارے کی ہے اور اشارے کے لیے سر کو جھکایا جاتا ہے ،کندھوں اور کمر کو جھکانا ضروری نہیں ہے۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheem@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین