تفہیم المسائل
سوال:اونچی چارپائی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں لوگ کہتے ہیں کہ پاؤں زمین پر لگنے چاہئیں ،اگر میں زمین پر پاؤں لگاؤں تو اٹھنا دشوار ہوگا کیونکہ اونچی جگہ سے تو میں کسی طرح اٹھ پاتی ہوں لیکن نیچی ہائٹ کی وجہ سے بالکل نہیں اٹھ پاتی ۔
جواب:دوسرا سوال آپ نے یہ کیا ہے :اونچی چار پائی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں لوگ کہتے ہیں کہ پائوں زمین پر لگنے چاہییں،اگر میں زمین پر پاؤں لگاؤں تو اٹھنا دشوار ہوگا، کیونکہ اونچی جگہ سے تو میں کسی طرح اٹھ پاتی ہوں، لیکن نیچی ہائٹ کی وجہ سے بالکل نہیں اٹھ پاتی۔اس کا جواب یہ ہے کہ چارپائی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے معذور کے پائوں کا زمین کو مَس کرنا ضروری نہیں ہے ،جس طرح آسانی ہو، اس طرح بیٹھ کر سر کے اشارے سے رکوع وسجود ادا کریں ۔
اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
tafheem@janggroup.com.pk