• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس سال روزوں کا فدیہ کتنا ہے ؟

تفہیم المسائل

سوال:روزوں کا فدیہ کتناہے ،گزشتہ سال چھ ہزار روپے دیاتھا ،اس سال سات ہزار روپے دیاہے، کیایہ ٹھیک ہے ؟

جواب:آپ کاآخری سوال ماہِ رمضان کے فدیہ صیام کے بارے میں ہے ۔اگر آپ اتنی عمر رسیدہ اور ضعیف ہیں یا دائمی مریضہ ہیں کہ بحالی کا بظاہر امکان نظر نہیں آتا ،تو آپ پر اپنے روزوں کا فدیہ واجب ہے ،اس کی مقدار ہر سال اشیاء کے نرخ کے حساب سے بتائی جاتی ہے اور گندم، جَو ،کھجور، کشمش اورپنیرکی قیمتوں کے حساب سے رقم بتادیتے ہیں تاکہ مسلمان اپنی مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرلیں ، مال دار لوگ کشمش ،پنیر یا کھجور کے نصاب کے مطابق اپنے روزوں کافدیہ ادا کریں تو افضل ہے ،آپ ہرسال اپنے قریب کے کسی عالم یا امام وخطیب سے معلوم کروالیا کریں،بشرطیکہ وہ فقہی مسائل پر بصیرت رکھتے ہوں۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheem@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین