اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعظم کی سفارش پر رائے اظہرحسین کی بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد، راجہ تنویر اخترکی جگہ محمد انور ڈار کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی اور عالیہ لطیف کی بطور جج احتساب عدالت دوئم کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے وزیر اعظم کی جانب سے سمری میں تجویز کیے گئے ان ناموں کی باضابطہ منظوری دی۔