پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل بنچ نے ایف بی آرکو ٹیکسٹائل ملوں سے کاٹن یان پرٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ نے یہ احکامات گزشتہ روز اسحاق علی قاضی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرسیف ٹیکسٹائل ملز کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزار سیف ٹیکسٹائل ملزکاٹن یان بناتے ہیں اوروفاقی حکومت کی جانب سے پہلے اس کاٹن یان پرکسی قسم کاٹیکس نہ تھا اوربعدازاں ایف بی آر نے ایک اعلامیہ جاری کیاکہ اگرغیررجسٹرڈ افراد کو کاٹن یان فراہم کریں گے تو فردرکے نام پراس پرٹیکس لاگوہوگا بعد ا ز ا ں ایف بی آر نے ایک اوراعلامیہ جاری کیاکہ کاٹن یان کی تیاری پر فردرٹیکس وصول کیاجائے جس کاکوئی جوازنہیں بنتا تاہم لاہورہائی کورٹ نے یہ اعلامیہ کالعدم قرار دیاتھا، فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعدجواب مانگ لیا۔