• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیکساس ، اسکول میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے کےہائی اسکول میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم ہےجسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ٹیکساس ، اسکول میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا ہے جسے ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق اسکول میں فائرنگ ہوتے ہی طالب علموں نے اسکول سے باہر دوڑ لگا دی جبکہ اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا کہ ’خدا رحم کرے خبریں اچھی نہیں‘ جبکہ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں 10 ہوسکتی ہیں۔

ٹیکساس ، اسکول میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی جس سے ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

ٹیکساس ، اسکول میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

اسپتال ذرائع نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین