• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کی محبت، سونم کپور کے شوہر نے اپنا نام بدل لیا

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد اکثر خواتین اپنے نام کا آخری حصہ تبدیل کرلیتی ہیں اور عموماً پیا دیس سدھارنے کے بعد خواتین کو ان کے شوہر کے نام سے پکارا جاتا ہے تاہم سونم کپور کے شوہر نے اپنی بیوی سے محبت کے اظہار کے طور پر اپنا ہی نام تبدیل کر ڈالا۔جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کے ساتھ آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام میں ’ایس‘ کا اضافہ کرلیا جس کے بعد ان کا نام ’آنند سونم آہوجا‘ہوگیا۔اضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور 8مئی کواپنے قریبی دوست اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

تازہ ترین