• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صنعت وتجارت راولپنڈی کے وفد کی ہائی کمشنر لندن سے ملاقات

لندن( جنگ نیوز) ایوان صنعت وتجارت راولپنڈی کے ایک وفد کے ارکان نے خورشید برلاس کی قیادت میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے ہائی کمشنر کو اس سال نومبر میں برمنگھم اورمانچسٹر کی مجوزہ تقریبات کے پروگرام سے آگاہ کیا۔ہائی کمشنر نے وفد کے ارکان کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مشن کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے اس طرح کی تجارتی تقریبات کو بامقصد بنانے کی ضرورت کااظہار کیا تاکہ اس کے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
تازہ ترین