• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مختلف علاقے پانی کی شدید قلت کا شکارہیں،ایچ ڈی پی

کوئٹہ (پ ر ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں محکمہ واسا کی نا ہلی اور کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز و صوبائی وزرا کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیاکہ اس وقت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ عوام پینے کے پانی کیلئے ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہےجو ٹیوب ویل خراب ہونے کی صورت میں فی ٹینکر تین سے پانچ ہزا رروپےتک خریدنے پرمجبور ہیں علمدار روڈ کے مکینوں کو والو مین کی شدیدکمی کا سامنا ہے علاقے کے تقریباً30زائد والو مین ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ چند والومین ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے جن کی اکثریت کم ویجز اور بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے نوکری چھوڑ کر دوسرا پیشہ اختیار کرچکے ہیںجبکہ حلقہ کے ایم پی اے /صوبائی نے کا دعویٰ ہے کہ 27کروڑ روپے سے زائد کی رقم صرف واٹرسپلائی کی مد میں خرچ کیے گئے مگر عوام پانی سے پھر بھی محروم ہیںواسا میں 36سوسے زائداسامیوں پر سیاسی وابستگی اوراقرباء پروری کی بنیاد پر بھرتی کی گئی سردار نثار ٹیوب ویل دوماہ سے خراب ہے جو واسا کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
تازہ ترین